تسرثے روز بھی ڈرون حملہ 7افراد جاں بحق

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملوں میں تیزی آگئی ہے، چاند رات کے بعد تیسرے روز بھی شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے نے میران شاہ کے قریب میزائل داغے جس سے 7افراد جاں بحق ہوگئے؟ پاکستان میں عید سے ایک روز قبل وزیرستان میں عید منائی جارہی تھی کہ امریکی خفیہ طیاروں نے حملہ کر کے 6 افراد کو جاں بحق کردیا، اگلے روزجب پورا پاکستان عید کی خوشیاں منا رہا تھا پھر حملے کئے گئے جس میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے اور اس کے بعدمنگل کو ایک اور حملے میں تین افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں؟ دوسری جانب پاکستان کے وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو متاثر کر رہے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے امریکی اور اتحادی افواج سے اپنے خدشات کا اظہار کرچکے ہیں لیکن انہوں نے کان نہیں دھرا؟